پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں،ہونڈا نے بڑی آفر کا اعلان کردیا

Honda CD 70 Exchange Offer
فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ایٹلس ہونڈا نے پرانی ہونڈا سی ڈی 70 کے مالکان کیلئے ایکسچینج سہولت متعارف کرا دی، جس کے تحت صارفین اپنی استعمال شدہ موٹر سائیکل کی قیمت ایڈجسٹ کروا کر نئی ہونڈا سی ڈی 70 حاصل کرسکیں گے۔

ایکسچینج پروگرام خاص طور پر ان موٹر سائیکل مالکان کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو پرانی بائیک کی مسلسل مرمت، دیکھ بھال کے بڑھتے اخراجات یا کم ہوتی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین کو پہلے اپنی پرانی موٹر سائیکل فروخت کرنے اور پھر نئی موٹر سائیکل خریدنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔

ایکسچینج کے لیے صارف کو اپنی پرانی سی ڈی 70 مجاز ایٹلس ہونڈا 3 ایس ڈیلرشپ پر لے جانا ہوگی۔ وہاں تکنیکی عملہ موٹر سائیکل کے انجن، فریم، ماڈل، مکینیکل حالت اور مجموعی ظاہری حالت کا جائزہ لے کر اس کی ایکسچینج ویلیو مقرر کرے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ پرانی سی ڈی 70 کے لیے کوئی مقررہ ایکسچینج قیمت طے نہیں کی گئی۔ موٹر سائیکل کی حتمی قیمت اس کی عمر، حالت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیلرشپ پر مقرر کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سی ڈی 70 کی موجودہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے۔ پرانی موٹر سائیکل کی طے شدہ قیمت نئی بائیک کی قیمت سے منہا کردی جائے گی اور صارف کو صرف باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مثال کے طور پر اگر پرانی بائیک کی ایکسچینج ویلیو 80 ہزار روپے مقرر ہوتی ہے تو نئی سی ڈی 70 کی قیمت میں سے یہ رقم منہا ہونے کے بعد صارف کو 79 ہزار 900 روپے ادا کرنا ہوں گے، تاہم اصل رقم ڈیلرشپ کی حتمی تشخیص پر منحصر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات

دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قریبی مجاز ایٹلس ہونڈا ڈیلرشپ سے رابطہ کرکے ایکسچینج کی شرائط، اپنی بائیک کی قیمت اور قابلِ ادائیگی رقم کی تصدیق کریں

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں