حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published July, 17 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے سے بڑھا کر 316 روپے 15 مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل 31 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 323 روپے 30 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 354 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے صرف ایک روز یعنی 18 جولائی کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے،اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ

دوسری جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق نئی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی نے نئی پٹرولیم پالیسی پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں ، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں