پیٹرول مہنگا، مٹی اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار
Saudi fuel prices
فائل فوٹو
ریاض:(ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی عرب نے  98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.94 ریال سے بڑھا کر 3.83 ریال کر دیا گیا ہے، جو حالیہ مہینوں میں ایک بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب 91 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.18 ریال اور 95 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.33 ریال پر برقرار رکھی گئی، جس سے کچھ حد تک صارفین کو ریلیف ملا ہے، تاہم 98 آکٹین کے استعمال کرنے والے افراد کیلئے یہ اضافہ براہ راست اخراجات میں اضافے کا باعث بنے گا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈیزل کی قیمت 1.79 ریال جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 1.59 ریال پر برقرار ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کو وقتی استحکام ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایندھن کی تمام اقسام وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔