تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 152 ڈالر اضافے کے بعد 4565 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 31 روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایک تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 824 روپے تک جا پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب عالمی سطح پر فی اونس قیمت میں 163 ڈالر کا اضافہ ہوا اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے عوام کیلئے زیورات کی خریداری مزید مشکل ہو سکتی ہے۔