تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1393 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 359 کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا، یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کا نتیجہ ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں حکومتی معاشی پالیسیوں، روپے کی قدر میں استحکام اور بیرونی سرمایہ کاری کی توقعات نے سٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔
اس کے علاوہ بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ کے شعبوں میں خریداری کے رجحان نے بھی مارکیٹ کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے، تاہم انہوں نے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے کیونکہ عالمی اور مقامی حالات کسی بھی وقت مارکیٹ کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ
دوسری جانب چھوٹے سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے کاروباری حجم میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، یہ مثبت رجحان ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔