اس غیر متوقع پیش رفت نے عالمی معیشت اور تیل درآمد کرنے والے ممالک کیلئے مثبت اشارے دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 99 اعشاریہ 15 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، اس سے ایک روز قبل یہ قیمت 100 ڈالر کی حد عبور کر چکی تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق صرف ایک دن میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5 اعشاریہ 34 فیصد کمی ہوئی، جو عالمی مارکیٹ میں ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔
اسی طرح امریکہ میں ٹریڈ ہونے والے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت بھی نمایاں کمی کے بعد 88 اعشاریہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی امید اور جغرافیائی سیاسی حالات میں بہتری نے تیل کی طلب اور رسد کے توازن کو بہتر کیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں نیچے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک امتحانات ملتوی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہتی ہے تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی یا استحکام ممکن ہے۔
واضح رہے کہ اس پیش رفت کا براہ راست فائدہ پاکستان سمیت ان ممالک کو ہو سکتا ہے جو تیل درآمد کرتے ہیں، عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ریلیف ملنے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔