چکن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
Quetta chicken prices
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، جہاں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں چند دنوں کے اندر تقریباً 150 روپے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صاف شدہ مرغی کا گوشت اب 750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ بعض دکانوں پر اس کی قیمت 780 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت بھی 500 سے 510 روپے فی کلو کے درمیان ہے، دکانداروں اور پولٹری ڈیلرز کے مطابق اس اضافہ کی بنیادی وجوہات پولٹری فارمز سے چکن مہنگے داموں ملنا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، فیڈ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور عید کے موقع پر طلب میں اچانک اضافے ہیں۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال شہریوں کی جیب پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے، جس کے باعث متوسط طبقے کیلئے گوشت خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مٹن 2400 سے 2500 روپے فی کلو جبکہ بیف 1400 سے 1600 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، جس سے گوشت خور افراد پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا رجحان

تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق خریداری کریں اور دکان دار بھی کوشش کریں کہ صارفین کو معقول داموں پر گوشت فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کا اثر کم سے کم ہو۔

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں