کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 2297 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 37 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی نچلی سطح 1 لاکھ 54 ہزار 969 اور بلندی 1 لاکھ 57 ہزار 442 پوائنٹس رہی، گزشتہ ہفتے جمعرات کو 100 انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد موجودہ تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مالیاتی اور سیاسی حالات نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر 5 دن کے حملے کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد نہ صرف امریکا اور یورپ بلکہ ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی خوشگواری دیکھنے میں آئی ہے۔
ایشیا کی مارکیٹس میں جاپان کا نکئی 0.75 فیصد، کوریا کا کاسپی ڈھائی فیصد، شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارت کا نفٹی ففٹی تقریباً ڈیڑھ فیصد اوپر رہا، جس نے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کے جذبات کو مستحکم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات اسی طرح سازگار رہیں تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے۔
یہ تیزی نہ صرف ملکی سرمایہ کاری کیلئے مثبت پیغام ہے بلکہ ملکی معیشت میں اعتماد کی بحالی کی علامت بھی قرار دی جا رہی ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |