عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 243 ڈالر کمی کے بعد 4767 ڈالر تک گر گئی، جبکہ مقامی سطح پر ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت 24 ہزار 300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ روپے سے نیچے 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک دن میں 20 ہزار 833 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 28 ہزار 2028 روپے ہو گئی، جس سے چھوٹے اور بڑے سرمایہ کاروں کیلئے مارکیٹ میں استحکام اور خریداری کے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور ایک تولہ چاندی ایک دن میں 760 روپے سستی ہو گئی ہے، ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی کم طلب اور ڈالر کی مضبوطی کے باعث آئی ہے، جس نے مقامی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حصص بازار میں شدید مندی، ہزاروں پوائنٹس کی کمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم تھیں اور کسی خاص تبدیلی کا رجحان نظر نہیں آ رہا تھا، لیکن آج کی بڑی کمی نے مارکیٹ کے رجحان کو یکدم بدل دیا ہے۔
ماہرین سرمایہ کاروں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت سونے کی خریداری کے حوالے سے محتاط فیصلے کیے جائیں اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے۔