مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
gold price increase
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 4015 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، بین الاقوامی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے، جہاں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن آسمان سے زمین پر آگرا، 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونا عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سستا ہوا تھا۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4002 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے کا رہ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی صورتحال اور معاشی غیر یقینی کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے۔