پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کیا رجحان رہا؟
Pakistan Stock Exchange, PSX weekly report, KSE-100 index, market decline, trading volume
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا، تاہم ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 502 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1,63,304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 5372  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جو مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,68,414 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1,63,041 پوائنٹس رہی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی غرض سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں استحکام برقرار نہ رہ سکا۔

ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 7.41 ارب شیئرز کے سودے 248 ارب روپے میں طے ہوئے، تاہم مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کمی ریکارڈ کی گئی جو 153  ارب روپے گھٹ کر18,814  ارب روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کا نظام ڈیجیٹل کرنیکا فیصلہ

معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی غیر یقینی، معاشی پالیسیوں میں تسلسل کی کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں سست روی جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ کے رجحان کو متاثر کیا۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے حکومتی معاشی پالیسیوں میں بہتری اور آئی ایم ایف پروگرام پر پیش رفت کے باعث مارکیٹ میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔