عمان نے ان تخمینوں کو پیشِ نظر عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کا تہوار ہے، جو روایتی طور پر صبح کی خصوصی نماز، خاندان کے افراد سے ملاقات، خیرات اور دسترخوان پر خصوصی کھانے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
سپارکو نے شوال کے چاند کے حوالے سے تازہ فلکیاتی معلومات جاری کی ہیں، جس کے مطابق شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ کو صبح چھ بج کر تئیس منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی دن غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً بارہ گھنٹے اکتالیس منٹ ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً اٹھائیس منٹ کا فرق متوقع ہے، جس کے باعث 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق یکم شوال 1447 ہجری ہفتہ 21 مارچ 2026 کو متوقع ہے، جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی اعلان کرے گی۔
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کیلئے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے وضاحت کی کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات ہوں گی، جو بدھ 18 مارچ سے شروع ہوں گی اور چار دن جاری رہیں گی۔
مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ 18 مارچ کو پہلا روزہ رکھا تھا، وہاں چاند کی رویت اسی دن ہوگی، جبکہ جمعرات 19 مارچ کو جو ممالک پہلا روزہ رکھیں گے، وہاں چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی بیٹھے گی۔ مرکز کے مطابق دنیا کے مشرقی حصوں میں 19 مارچ کو چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں رمضان کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور عید 20 مارچ کو ہوگی۔
مرکز نے یہ بھی کہا کہ مشرقی اور وسطی حصوں میں چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہے، جبکہ مغربی ایشیا، وسطی اور شمالی افریقہ میں ٹیلی سکوپ کی مدد سے رویت ممکن ہو سکتی ہے۔ مغربی یورپ اور مغربی افریقہ میں انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا تقریباً ناممکن ہے، جبکہ شمالی امریکہ میں رویت نسبتاً آسان ہے۔ اس کے پیش نظر زیادہ تر ممالک 20 مارچ کو عیدالفطر کا اعلان کر سکتے ہیں، لیکن کچھ ممالک میں عید 21 مارچ کو ہوگی۔
عیدالفطر کی یہ تعطیلات نہ صرف مذہبی جذبات کی تکمیل کے لیے اہم ہیں بلکہ خاندان کے افراد کو اکٹھا ہونے، قربانی اور خیرات کے جذبے کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اس موقع پر اسکول، کالج، دفاتر اور سرکاری محکمے عید کی مناسبت سے بند رہیں گے اور شہریوں کو چھٹیوں کے دوران مذہبی رسومات ادا کرنے اور سماجی تقریبات میں شرکت کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس سال کی عیدالفطر کے دوران حفاظتی انتظامات، شہری سہولیات اور فلکیاتی پیش گوئیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ تمام ممالک میں عید کی خوشیاں محفوظ اور خوشگوار ماحول میں منائی جا سکیں۔