ایران 2 ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، وائٹ ہاؤس کا انکشاف
Iran nuclear weapon
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایران صرف دو ہفتوں کے اندر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے، اب صرف سپریم لیڈر کی منظوری کا منتظر ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کے تمام وسائل اور ٹیکنالوجی موجود ہے، اگر فیصلہ کیا گیا تو دو ہفتوں میں ایران جوہری بم بنا سکتا ہے۔ اس پیش رفت پر عالمی برادری، بالخصوص مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صحافیوں کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران پر ممکنہ حملے کیلئے کانگریس کی منظوری سے متعلق سوال پر ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر سفارت کاری کا کوئی راستہ نکلتا ہے تو وہ پہلے اسی پر زور دیں گے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا مزید کہنا تھا اگر امریکی مفادات یا اتحادیوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا صدر ٹرمپ طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی، او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

 

 

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ کو اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب امریکی حکام کی اس تشویشناک اطلاع کے بعد عالمی طاقتوں کی نظریں ایران کی آئندہ حکمت عملی پر مرکوز ہو گئی ہیں۔