بھارت میں میں ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے
India helicopter crash
فائل فوٹو
نیو دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں فضائی حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،جہاں جہاز حادثے کے بعد ایک اور المناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُتراکھنڈ کے معروف مذہبی مقام کیدرناتھ کی جانب جانے والا ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر دیرادون سے کیدرناتھ کی جانب روانہ ہوا تھا اور اس میں کل 7 افراد سوار تھے، جن میں تمام مسافر اور عملہ شامل تھا۔ افسوسناک طور پر حادثے میں کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا، جس کے نتیجے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو بادلوں کی گرج، تیز ہوا اور کم ویژیبلیٹی کا سامنا تھا، جس کے باعث پائلٹ کنٹرول کھو بیٹھا اور ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں جا گرا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران مزید میزائل حملوں کی تیاری کر رہا ہے،اسرائیلی فوج

حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت شہری ہوا بازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایک بار پھر بھارت میں فضائی سفری سلامتی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔