بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے: سکھ برادری
سکھ برادری نے پہلگام فالس فلیگ کو مودی سرکار کی ڈرامےبازی قرار دیتے ہوئے بے نقاب کردیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سکھ برادری نے پہلگام فالس فلیگ کو مودی سرکار کی ڈرامےبازی قرار دیتے ہوئے بے نقاب کردیا۔

ذرائع کے مطابق سکھ برادری نے پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سکھ برادری نے دوٹوک اعلان کیا بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سکھ برداری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں ، پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں، اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری وہ دھرتی ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، روس اور ایران میدان میں آگئے

سکھوں کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے نہیں گزرنے دیں گے، بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بی جے پی کے ڈرامے کا پول کھول دیا۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ انٹیلی جنس کی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دی جا رہی ہے،بی جے پی کی کشمیر پالیسی آمرانہ ہے، گودی میڈیا کے ذریعے انتہاپسند قوم پرستی کا پرچار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 1500 سے زائد بے گناہ افراد بغیر ثبوت کے حراست میں ہیں جبکہ ہزاروں مکانات بغیر تحقیقات کے منہدم کر دیئے گئے،ظلم و جبر سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا، بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ میں مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک

الجزیرہ کی رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بن چکا ہے، بی جے پی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیا، نئے سکیورٹی اقدامات کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ میڈیا پر سنسرشپ اور زمینی حقائق کو چھپانے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، جمہوریت کے نام پر ریاستی جبر کیا جارہا ہے جبکہ عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے۔