داڑھی والے شوہر کو چھوڑ کر بیوی نے کلین شیو دیور کو جیون ساتھی چن لیا
بھارتی شہر میرٹھ میں داڑھی نہ منڈوانے پر شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے کلین شیو دیور کو جیون ساتھی چن لیا۔
وائرل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر میرٹھ میں داڑھی نہ منڈوانے پر شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے کلین شیو دیور کو جیون ساتھی چن لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کی خاتون عرشی اور شاکر 7 ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شاکر جوکہ عالم دین بھی ہے اور سنت کے مطابق اس نے داڑھی بھی رکھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے فوری بعد عرشی نے اپنے شوہر شاکر کو بتایا کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں ہے اور نہ اس میں اس کی مرضی شامل ہے بلکہ یہ شادی اس نے اپنے بڑوں کے دباؤ میں آکر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی نے شوہر شاکر سے رشتہ برقرار رکھنے کیلئے داڑھی منڈوانے کی شرط عائد کردی جس پر دونوں میں تو تکار بھی ہوئی، شاکر نے داڑھی منڈوانے سے انکار کیا اور بیوی کے میکے میں بھی اس کی اس انوکھی شرط کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، دولہے کی ویڈیو وائرل

رپورٹس میں بتایا گیا کہ لڑکی کے میکے والوں نے عرشی کو سمجھا کر سسرال بھیجا جس کے بعد اس نے اپنے دیور سے تعلقات کی پینگھیں بڑھانا شروع کردی اور بعدازاں دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی رچا لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی اور اس کے دیور (دوسرے شوہر) کو گھر میں موجود نہ پا کر ہاہاکار مچ گئی اور دونوں کی تلاش شروع کردی گئی تاہم دونوں کے بارے میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔

عرشی کے پہلے شوہر شاکر نے کہا کہ اس واقعے نے ہمارے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں، ہم نے اس حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس سے اب کوئی رشتہ نہیں ہما را اس سے ہر تعلق ختم ہو گیا ہے۔