عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس / فائل فوٹو
ویٹی کن سٹی: (سنو نیوز) رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔

پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پوپ فرانسس نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ’فلسطین کے معاملے پر پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا، ان کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کی داعی شخصیت سے محروم ہو کئی۔‘