گوگل کے مطابق اس پیشکش کا مقصد پاکستان میں نوجوان طلباء کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کر کے تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
اس پروگرام کے تحت، طلباء کوGemini 2.5 Pro کی جدید خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی جو گہرے تحقیقی کام، تخلیقی تحریر اور ڈیٹا پر مبنی تجزیہ میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ اے آئی اسسٹنٹ گوگل کی مختلف ایپس جیسے Gmail، Docs، Sheets، Slides، اور Meet میں بھی ضم ہوگا جس سے طلباء ای میلز کا خلاصہ، پیشہ ورانہ پریزنٹیشنز کی تخلیق اور ڈیٹا کا تجزیہ زیادہ مؤثر انداز میں کر سکیں گے۔
گوگل نے مزید کہا کہ NotebookLM فیچر طلباء کو ذاتی نوعیت کی تحقیق، تحریری معاونت اور مواد کی منظم ترتیب میں مدد دے گا جس سے تعلیمی کام زیادہ مؤثر اور تیز تر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے نوجوانوں کیلئے مفت کیریئر اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا
طلباء کو ویڈیو مواد تخلیق کرنے کے لیے جدید تخلیقی ٹولز بھی دستیاب ہوں گے جو ان کے خیالات کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ Gemini کے جدید ترین فیچرز جیسے Veo 3اورFlow ویڈیو سازی، تصویر تخلیق اور ملٹی میڈیا اسٹوری ٹیلنگ کو بہتر بنائیں گے۔
گوگل نے اس اقدام کو پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس اے آئی سے آراستہ نئی نسل کو پروان چڑھانے کے لیے اپنی بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔