
اسٹونک ایکس میں 1.4 لیٹر پیٹرول انجن اور 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن شامل ہے، جو بہترین کارکردگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہے۔ شہری علاقوں میں اس کا مایہ ناز فیول ایوریج 14 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 18 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جو موجودہ معاشی صورتحال میں ایک اہم پہلو ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 17 پرو میکس، جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار
یہ ایس یو وی (SUV) جدید اور اسپورٹی ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جس میں ڈوئل ایئر بیگز، ایل ای ڈی ( )LED ڈیٹائم رننگ لائٹس اور سمارٹ انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ گاڑی کی کشادہ اندرونی جگہ اور بہتر کارگو اسپیس اسے خاندانی اور روزمرہ استعمال کے لیے ایک موزوں انتخاب بناتی ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ چند ماہ سے متاثر رہی ہے، لیکن کِیا موٹرز اس لانچنگ کو ایک مثبت قدم قرار دے رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، کمپنی اس قیمت میں ایک مضبوط مسابقتی پوزیشن قائم کر سکتی ہے، کیونکہ موجودہ ماڈلز میں اس خصوصیات کی حامل گاڑی محدود تعداد میں دستیاب ہیں۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسٹونک ای ایکس ( EX) کی بکنگ شروع ہو چکی ہے، جبکہ ڈیلیوری جون 2025 میں متوقع ہے۔ صارفین قریبی کِیا ڈیلرشپ یا کِیا کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔