ایکس نے اپنا اب تک کا بڑا فیچر متعارف کرا دیا
سابقہ ٹوئٹر یعنی ایکس نے نئے فیچر ایکس چیٹ کو آزمائیشی طور پر محدود پریمیم صرفین میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سابقہ ٹوئٹر یعنی ایکس نے نئے فیچر ایکس چیٹ کو آزمائیشی طور پر محدود پریمیم صرفین میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔

مختلف صارفین اور ماہرین کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا، نے اپنے نئے پیغام رسانی فیچر ایکس چیٹ کی آزمائش منتخب پریمیم صارفین کے ساتھ شروع کر دی ہے، یہ فیچر فی الحال صرف ان افراد کو دستیاب ہے جو پریمیم سبسکرپشن رکھتے ہیں۔

واضح رہے یہ اشارہ ہے کہ پبلک ٹیسٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، ممکنہ طور پر جلد ہی یہ فیچر عام صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوگا، اگرچہ کمپنی کی طرف سے باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: بے وائے ڈی (BYD Atto 3 ) الیکٹرک کار توجہ کا مرکز

 

ایکس چیٹ کا مقصد موجودہ ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایمس) سسٹم کی جگہ لے گا، جو کئی سالوں سے بغیر کسی تبدیلی کے کام کر رہا تھا، ایلون مسک کی زیرِ قیادت کمپنی کا مقصد سسٹم میں زیادہ محفوظ اور جدید فیچرز شامل کر کے ایکس کو بہترین پلیٹ فارم بنانا ہے۔

دوسری جانب ریورس انجینیئر نیما اووجی کے مطابق ایکس چیٹ میں گروپ چیٹ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، غائب ہونے والے پیغامات، فائل شیئرنگ، اور چار ہندسوں پر مشتمل پاس کوڈ جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے پرانے انکرپٹڈ ڈی ایمس پر کام روک دیا گیا ہے، جو اس نئی سروس کے آغاز کی طرف ایک اور اشارہ ہے۔