بے وائے ڈی (BYD Atto 3 ) الیکٹرک کار توجہ کا مرکز
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی دوران بے وائے ڈی (BYD Atto 3 ) الیکٹرک کار نے اپنی جدید ٹیکنالوجی سے دھوم مچا دی
بی وائے ڈی الیکٹرک کار / فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی دوران بے وائے ڈی (BYD Atto 3 ) الیکٹرک کار نے اپنی جدید ٹیکنالوجی سے دھوم مچا دی۔

حال ہی میں ایک پوسٹ کارڈ میں بی وائے ڈی (BYD Atto 3 ) الیکٹرک کار کی جدت، ٹیکنالوجی اور اس فیچرز سے متعلق تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ جس میں یوزر بتاتا ہے کہ میں نے Atto 3 کو اپنی پہلی EV کے طور پر منتخب کیا، اس سے پہلے وہ ہاول اور ٹوسن جیسے ماڈلز چلا چکے تھے، ان کے مطابق، BYD ایک عالمی سطح پر معروف برانڈ ہے جو کئی مارکیٹوں میں ٹیسلا کا مقابلہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا راوی 4 ہائبرڈ کی حیران کن خصوصیات منظر عام پر

انہوں نے اس گاڑی کو اس کی مضبوط برانڈ ویلیو، جدید فیچرز اور شاندار تاثر کی بنیاد پر چُنا اور بتایا کہ ایٹو 3 (Atto 3) کا اندرونی حصہ جدید اور منفرد ڈیزائن کا حامل ہے، جس میں گیٹار کے تاروں جیسے ڈور ٹرم اور روشن پینلز شامل ہیں۔ گاڑی میں اسمارٹ وائس کمانڈ فیچرز موجود ہیں، جن کے ذریعے سن روف، ایمبینٹ لائٹنگ اور دیگر فنکشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی بکنگ آن لائن کی تھی اور یہ کار مجھے ایک ماہ کی تاخیر کے بعد موصول ہوئی، ڈیلیوری کا عمل آسان تھا، لیکن EV کی ملکیت اور دیکھ بھال کے حوالے سے معلومات محدود تھیں، ہوم چارجر انسٹالیشن کے لیے ایک لاکھ 55 ہزار روپے کا کوٹیشن ملا، تاہم وہ فی الحال 2 kW چارجر استعمال کر رہے ہیں۔