
اس نئے لائٹ ورژن کو چیٹ جی پی ٹی میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ وہ صارفین بھی اس طاقتور ٹول سے فائدہ اٹھا سکیں جنہیں مکمل ماڈل تک رسائی حاصل نہیں۔ اگرچہ یہ مکمل ورژن جتنی ہیوی ڈیوٹی کارکردگی فراہم نہیں کرتا، لیکن اس میں بنیادی اور اہم فیچرز بھرپور انداز میں شامل ہیں۔
نیا ورژن ویب پر براہِ راست سرچ کر سکتا ہے، تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتا ہے اور فوری، مختصر لیکن مؤثر جوابات فراہم کرتا ہے۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس ورژن کے جوابات مختصر ہوں گے، لیکن معیار میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ قدم اوپن اے آئی کی جانب سے عام صارفین تک جدید ٹیکنالوجی پہنچانے کا ایک اور انقلابی قدم ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر اُن صارفین کیلئے کارآمد ہوگی جو فوری معلومات چاہتے ہیں، جیسے طلباء، صحافی یا کاروباری افراد۔
اوپن اے آئی نے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس لائٹ ورژن میں مزید بہتریاں بھی کی جائیں گی، تاکہ صارفین کو ایک مؤثر، تیز اور ذہین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔



