
ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کی نظریں اب اس سال کے آخر میں لانچ ہونے والے اس جدید فون پر جمی ہوئی ہیں، جس میں کئی انقلابی خصوصیات کی توقع کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس ممکنہ طور پر 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان ریلیز کیا جائے گا۔ دبئی (یو اے ای) کی مارکیٹ میں اس فون کی متوقع قیمت 3,399 درہم بتائی جارہی ہے۔
جہاں تک فون کے سائز کا تعلق ہے،آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے اسکرین سائز بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ ہی رہیں گے، جیسا کہ آئی فون 16 ماڈلز میں تھا۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں ایپل ایک اور قدم آگے بڑھاتا نظر آ رہا ہے، کیونکہ آئی فون 17 پرو ماڈلز میں نیکسٹ جنریشن A19 پرو چپ متعارف کرائی جائے گی، جو 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی۔ یہ چپ کارکردگی میں اضافہ، بہتر توانائی کا استعمال اور تیز رفتار پروسیسنگ کو یقینی بنائے گی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا کہ آئی فون 17 ایپل کی اب تک کی سب سے جدید اور پاورفل سیریز ثابت ہو سکتی ہے۔



