Phone 16 ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی
ایما زون یو کے (Amazon UK ) نےiPhone 16  ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد اب صارفین 100 پاؤنڈ یا اس سے زیادہ کی بچت کر سکتے ہیں
ایمازون کی جانب سے آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی/ فائل فوٹو
لندن: (ویب ڈیسک) ایما زون یو کے (Amazon UK ) نےiPhone 16 ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد اب صارفین 100 پاؤنڈ یا اس سے زیادہ کی بچت کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون کی جانب سے نئی ڈیلز سپرننگ سیل کے تناظر میں تمام آئی فون 16 سیریز (iPhone 16 ) کو دی گئی ہے۔ اب آپ کو آئی فون 16 کے ہر ماڈل پر بچت ملے گی۔

آئی فون 16 ((128GB اب صرف £698 میں دستیاب ہے جو کہ پہلے £799 میں تھا۔ یہ 13 فیصد رعایت ہے جس میں £101 کی بچت ممکن ہے۔ یہ آفر پنک، ٹیل، اور وائٹ کلرز پر دستیاب ہے۔ البتہ128GB  بلیک ورژن پر کوئی رعایت نہیں اور اس کی قیمت اس وقت £1,202.79 ہے، جو اسے کم پرکشش انتخاب بناتی ہے۔256GB  ماڈل پر بھی فی الحال کوئی ڈسکاؤنٹ دستیاب نہیں ہے۔

آئی فون 16 پلس ( (128GB وائٹ ورژن پر 11فیصد رعایت ہے، اب قیمت £798 ہے جو کہ پہلے پہلے £899 تھی۔ 256GB ماڈل پر 10 فیصد رعایت ہے۔ جس کی نئی قیمت £898 جوکہ پہلے £999 تھی یہ رعایت بلیک کے علاوہ تمام رنگوں پر دستیاب ہے۔

اسی طرح آئی فون 16 (512GB ) ورژن پر 8 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا ہے۔ اب اس کی قیمت £1,098 ہے جو کہ اس سے پہلے £1,199 تھی۔ یہ رعایت بلیک، پنک، ٹیل، الٹرا میرین اور وائٹ یعنی پانچوں رنگوں میں دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ اگرچہ Apple کے iPhone ماڈلز کی قیمتیں UK میں US کے مقابلے میں زیادہ معلوم ہوتی ہیں، مگر UK قیمتوں میں VAT شامل ہوتا ہے جبکہ US قیمتیں VAT کے بغیر ہوتی ہیں، اس لیے قیمت کا فرق اتنا نہیں جتنا بظاہر دکھائی دیتا ہے۔