ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا سکی، انگلش بیٹر جیکب بیٹھل کی 105 رنز کی اننگ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکی، ول جیکس 35، جوش بٹلر 25، سیم کرن 18، کپتان ہیری بروک 7 اور فل سالٹ 5 رنز بنا سکے۔
Off. The. Charts 📈
— England Cricket (@englandcricket) March 5, 2026
You're something else, Jacob Bethell ⭐
Match Centre: https://t.co/6hbvHHX5Jf
🏴 #ENGvIND 🇮🇳 pic.twitter.com/ERgLPxnXaU
انگلینڈ کے جوفرا آرچر 19 اور جیمی اوورٹن 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بھارت نے انگلینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے اوپنر بیٹر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کے عوض 89 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شیوم دوبے 43، ایشان کشن 39، ہاردک پانڈیا 27، تلک ورما 21، کپتان سوریا کمار یادیو 11 اور ابھیشیک شرما 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Innings Break!#TeamIndia register the highest team total in ICC Men's T20 World Cup knockouts 🔥👏
— BCCI (@BCCI) March 5, 2026
Over to the bowlers to defend this 🙌
Scorecard ▶️ https://t.co/LxSBs3EDPx#T20WorldCup | #MenInBlue | #ENGvIND pic.twitter.com/IKEpHNKHJT
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور ول جیکس نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی جبکہ جوفرا آرچر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس طرح بھارت کی ٹیم انگلینڈ کو ہرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، ایونٹ کا فائنل میچ 8 مارچ کو اتوار کے روز ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
A #T20WorldCup classic in Mumbai as India beat England in a nail-biter to reach the Final 🔥
— T20 World Cup (@T20WorldCup) March 5, 2026
📝: https://t.co/k0nAL40yWB pic.twitter.com/akGyocRqkR
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، اس میچ میں فن ایلن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
𝐇𝐢𝐬𝐭𝐨𝐫𝐲 𝐚𝐰𝐚𝐢𝐭𝐬 ⏳
— T20 World Cup (@T20WorldCup) March 5, 2026
New Zealand and India will chase ultimate glory in the #T20WorldCup Final 🏆 pic.twitter.com/VJYBhKLFni