
یہ خبر کھلاڑی کو افغانستان کیخلاف میچ کے بعد ٹیم منیجر نے دی جس پر وہ شدید رنجیدہ دکھائی دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ یہ میچ ان کیلئے مشکل لمحات لے کر آیا کیونکہ افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے ان کے ایک ہی اوور میں لگاتار 5 چھکے جڑ دیے۔ اس کے باوجود ویلالاگے نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کیلئے اپنی باؤلنگ مکمل کی۔
ٹیم ذرائع کے مطابق والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی کھلاڑی گہرے صدمے میں چلے گئے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ کڑا وقت ہے لیکن پوری ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ دنیتھ ویلالاگے سری لنکا کی ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں اپنی باؤلنگ کے ذریعے متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر
کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی سانحہ ویلالاگے کیلئے نہایت مشکل وقت ہے، تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ والد کی دعاؤں اور حوصلے کے ساتھ کرکٹ میں مزید آگے بڑھیں گے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایشیا کپ کے دوران سری لنکن ٹیم کیلئے بھی ایک جذباتی دھچکا ثابت ہوا ہے۔