
ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، میکس برائنٹ نے برائنٹ نے 38 جبکہ محمد حارث نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، مچل اوون ایک، کپتان بابراعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا، ملتان سلطانز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل پائی، سلطانز کے تمام کھلاڑی 19ویں اوور کی پہلی گیند تک پویلین لوٹ چکے تھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شائے ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، طیب طاہر 22، کپتان محمد رضوان 17، محمد حسنین 11 جبکہ یاسر خان 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔
سلطانز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، محمد عامر برکی 3، شاہد عزیز ایک، ڈیوڈ ویلی 8، عبید شاہ 3 جبکہ آسٹن ٹرنر بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ فیصل اکرم نے 4 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال 3 ، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



