
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران اپنا 50 واں کیچ تھام کر پی ایس ایل کی تاریخ میں وہ اعزاز اپنے نام کر لیا جو تاحال کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
شائقینِ کرکٹ کے مطابق بابر اعظم کی یہ شاندار کامیابی ان کی فیلڈنگ کی مہارت اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے۔وہ نہ صرف بیٹنگ میں کمال دکھانے والے بلکہ فیلڈنگ میں بھی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں میں سرفہرست آ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان اور فخر زمان اب تک 39، 39 کیچز تھام چکے ہیں اور جلد ہی وہ بھی اس سنگ میل کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی یہ کامیابی پی ایس ایل کے فیلڈنگ معیار میں بہتری کا عکاس ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ جدید کرکٹ میں فیلڈنگ بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی بیٹنگ یا بولنگ۔
شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو اس سنگ میل پر مبارکباد دی ہے اور ان کے مزید ریکارڈز بنانے کی توقع ظاہر کی ہے۔



