
ان کی عمر صرف 28 سال تھی اور وہ اس وقت چینی سپر لیگ میں شرکت کیلئے چین میں موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارون بوپینزا بدھ کے روز اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر گئے، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
چینی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہانگزو شہر میں پیش آیا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر تھے۔
ذہن نشین رہے کہ ہارون سالم بوپینزا نے گبون کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 8 گول اسکور کیے۔ مزید برآں وہ 2022-23 کے سیزن میں قطر کے کلب "العربی" اور سعودی کلب "الشباب" کیلئے بھی کھیل چکے ہیں۔
دنیا بھر کے شائقین اور کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔



