ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

November, 15 2024
ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرز نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کرلیا گیا۔ اس حوالے سے خوشخبری ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنائی۔
سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لئے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی قریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ یہ ناقابل یقین موقع فراہم کرنے کے لئے میں دبئی سپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025