شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے رہائشی پلاٹس کا اعلان
Mohsin Naqvi
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز 25 شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ادارے کے اندر کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کے کرپشن میں ملوث ہونے پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے افسران کو یقین دلایا کہ میرٹ اور کارکردگی کو ترجیح دی جائے گی اور محنتی اہلکاروں کو بروقت ترقی دی جائے گی تاکہ وہ سالہا سال ایک ہی عہدے پر نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے ب فارم کیلئے درخواست کیسے دیں؟ جانیے

انہوں نے ایف آئی اے کے اہلکاروں کے حقوق کے تحفظ کا بھی عہد کیا اور انہیں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔

وزیر نے بتایا کہ ادارے کو جدید بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور 31 دسمبر 2026 تک اسے مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعثمان انور نے بھی ادارے کی بہتری اور تقرریوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔