اسی مسئلے کے حل کیلئے نجی بینک کی جانب سے الیکٹرک سکوٹرز کو آسان اقساط پر فراہم کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرائی گئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت معروف کمپنی کے الیکٹرک سکوٹرز کو ابتدائی چھ ماہ تک بغیر کسی اضافی منافع کے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے صارفین کو مالی بوجھ میں نمایاں کمی ملے گی۔
بینک الفلاح نے YADEA الیکٹرک سکورٹرز کو قسطوں کے منصوبے کے تحت متعارف کروایا ہے جس میں پہلے چھ مہینوں کیلئے 0 فیصد مارک اپ کی سہولت دی گئی ہے۔
بینک کی یہ نئی اسکیم صارفین کیلئے الیکٹرک سکورٹرز خریدنا آسان بناتی ہے کیونکہ ماہانہ اقساط کی مدد سے ڈاؤن پیمنٹ کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ صارفین جو کم ماہانہ ادائیگی چاہتے ہیں ان کیلئے طویل ادائیگی کی مدت کی بھی سہولت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند، نوٹیفکیشن آگیا
صفر فیصد مارک اپ صرف 3 اور 6 ماہ کی قسطوں کیلئے دستیاب ہے، یہ پروموشن محدود مدت کیلئے دستیاب ہے جبکہ ڈلیوری اسٹاک کی دستیابی پر منحصر ہے۔