پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا ضروری: علی پرویز ملک
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے انٹر ویو دیا/فائل فوٹو
March, 20 2026
(ویب ڈیسک): وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف سٹائل تبدیل نہیں کریں گے لہذا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا ضروری ہے۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اور میں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ سے مل کر آئے ہیں، ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا، ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکرز پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسر ے ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں، وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی، مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی، کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں، فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے، ہم نے متبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں تاکہ مشکلات نہ آئیں۔
سحر و افطار اوقات
20 March 2026, 30th Ramadan
ضرور پڑھیں