عمران خان کی شفاء ہسپتال منتقلی کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کی گئی رپورٹ میں استفسار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں؟

علاوہ ازیں عدالتی حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر تین اعتراضات دور جبکہ دو برقرار رکھے گئے ہیں، عدالت عالیہ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ ہو سکے، عدالت نے اعتراض ختم کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔ 

ضرور پڑھیں