لیہ: بچہ سیوریج کےگڑھے میں گرکر جاں بحق
فائل فوٹو
February, 17 2026
لیہ: (ویب ڈیسک) لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 4 سالہ بچہ گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچے کے والد نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے، پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے اڈا رفیق آباد میں چارسالہ بچہ گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کھلے سیوریج ہول میں گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جاں بحق ہوگیا، متوفی بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر گڑھا سیوریج کے لیے بنایا گیا تھا جو حادثے کا سبب بنا، واقعے کے بعد گڑھےکو مٹی سے بھر کر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: چیک پوسٹ پر دھماکا، 11 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک
مزید یہ کہ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ کھلے سیوریج اور گڑھوں کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔