ملک کے کئی علاقوں میں بارش و برفباری کے امکانات
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، تاہم شمالی اضلاع میں موسم میں تبدیلی کے باعث کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، خاص طور پر ڈیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، بنگو، کرک، بنوں، لکھی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹنک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔

گلگلت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی سردی برقرار رہے گی اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے اسکے برعکس سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصے خشک رہیں گے اور وہاں بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ورلڈ سٹی لاہور میں ہاٹ ایئر بیلون رائیڈز اور تفریح کا آغاز

 شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات اختیار کریں، شمالی اضلاع میں آمد و رفت اور روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ برفباری والے پہاڑی علاقوں میں مقیم افراد اضافی احتیاط کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔