انجینئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل منتقل
Engineer Muhammad Ali Mirza Arrest
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف مذہبی محقق اور اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو توہین رسالت کیس میں گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انہیں این سی سی آئی اے کے عملے نے سخت سیکیورٹی میں جیل حکام کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ مرزا محمد علی کیخلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر توہین رسالت کے الزامات کے ساتھ ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ سماعت میں عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ محمد علی مرزا اپنے مذہبی موضوعات پر اپنے منفرد مؤقف کی وجہ سے مختلف حلقوں میں پذیرائی اور تنقید دونوں کا سامنا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کی بار بار خلاف ورزی پر موٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی

 

 

ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ افراد ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہایت حساس نوعیت کا ہے، جس کے قانونی و سماجی اثرات نمایاں ہوں گے۔