190 ملین پاؤنڈ کیس 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا
بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

 رجسٹرار آفس نے باقاعدہ کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اسی روز سماعت ہو گی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نیب طلب

ادھر عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کر لیے۔ پراسیکیوشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 سرکاری وکیل نے جناح ہاؤس حملہ کیس بارے ملزموں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ پراسیکیوشن نے عمران خان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے جس پر ا نکے وکیل سلمان صفدر نے جواب الجواب د یئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 30 جون کو فریقین وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات میں سماعت 21 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔