
جنید اکبر کے مطابق عمران خان نے واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ جب تک ان سے اس بل پر براہِ راست مشاورت نہیں ہوتی، اس پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہدایت اہم ذرائع کے ذریعے انہیں موصول ہوئی اور فوری طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹ آئی) کے تمام ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا مارچ کراچی سے روانہ
جنید اکبر نے بتایا کہ بل کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے انہوں نے 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس نے اپنی تجزیاتی رپورٹ مکمل کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد بل میں موجود نکات کا باریک بینی سے جائزہ لینا اور ممکنہ اثرات کا اندازہ لگانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت عوامی مفاد اور شفاف قانون سازی پر یقین رکھتی ہے، اس لیے بغیر مشاورت یا مکمل تجزیہ کے کسی بھی اہم بل پر فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔



