پنجاب کے بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں،حکومت کا بڑا اعلان
Punjab Electric Bus Project
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں جدید سفری سہولیات کے فروغ کیلئے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 500 نئی الیکٹرک بسیں اب دسمبر کی بجائے ستمبر سے ہی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور شہریوں کو آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

حکومت نے متعدد غیرملکی کمپنیوں کے بجائے مقامی کمپنی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت کمپنی نہ صرف بسوں کی خریداری بلکہ ان کے آپریشن، مینٹیننس اور بس اڈوں کی تعمیر کی ذمہ داری بھی سنبھالے گی،یہ معاہدہ 12 سال کی مدت کیلئے ہوگا۔

پہلے مرحلے میں کمپنی 80 فیصد بسیں خود خریدے گی، جبکہ باقی 20 فیصد بسیں فیصل آباد میں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی۔ ایک ہی کمپنی کو منصوبہ سونپنے سے حکومت کو 1 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر بچت ہوگی۔

سی ایم مفت ای بائیک اسکیم: اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

 

واضح رہے کہ لاہور میں مزید 248 الیکٹرک بسیں شامل کی جا رہی ہیں جبکہ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اور بہاولپور میں بھی بسیں چلائی جائیں گی۔

راولپنڈی میں 63 بسوں پر 6.22 ارب

فیصل آباد میں 86 بسوں پر 11.85 ارب

ملتان میں 69 بسوں پر 7.73 ارب

بہاولپور میں 34 بسوں پر 4.04 ارب روپے لاگت آئے گی۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا بلکہ مقامی صنعت کو بھی فروغ دے گا، جو روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔