
اس مارچ کی قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کر رہے ہیں۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے مطابق یہ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو چکا ہے اور آج شام ڈہرکی پہنچے گا، گھورکی پہنچنے پر ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ مارچ کے دوران ٹرین صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سے گزرے گی اور 30 ریلوے اسٹیشنز پر کارکنان اور عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا جائے گا۔
عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ مارچ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی اور ضلعی رہنما، وکلاء، نوجوان کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مارچ کا مقصد سندھ کے عوام کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پیغام دینا، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور پارٹی کے ساتھ عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کا کہنا ہے کہ سلام سندھ مارچ صرف ایک سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ یہ سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے ایک پرامن جدوجہد کی علامت ہے۔ مارچ کے دوران عوامی مسائل، بدعنوانی، اور گورننس کے حوالے سے پارٹی مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔



