
لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب لاہور کی یو ای ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہوگی، جہاں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات بھی شرکت کریں گے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ صرف لاہور میں 21 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کی یہ تقسیم صرف لاہور تک محدود نہیں، بلکہ تمام ڈویژنز میں تقاریب منعقد ہوں گی، جن میں وزیراعلیٰ مریم نواز خود شرکت کر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی و تحقیقی میدان میں مزید ترقی کر سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس جدید مشینری کے حامل ہیں اور طلبہ کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق سہولت فراہم کریں گے۔ مریم نواز کا یہ اقدام نہ صرف تعلیمی ترقی کی جانب اہم قدم ہے بلکہ نوجوانوں کے اعتماد کی بحالی کا بھی مظہر ہے۔



