عمران خان حملہ کیس،عدالت نے مرکزی ملزم کو سزا سنا دی
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان/فائل فوٹو
گوجرانوالہ:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے مرکزی ملزم نوید کو دو دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

واضھ رہے کہ تین نومبر 2022 کو وزیرآباد کے اللہ والا چوک پر اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا، جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر اچانک فائرنگ کی گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور کئی دن تک سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد مرکزی ملزم نوید کو دو مختلف دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی۔ مقدمے میں ٹھوس شواہد اور عینی گواہوں کی موجودگی میں عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔