
چیئرمین انٹربورڈ کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات اب 5 مئی 2025ء سے منعقد ہوں گے۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق بورڈ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو اہم وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ پہلی وجہ یہ کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے، جو امتحانی تیاری کے عمل کو متاثر کر رہا ہے۔
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
دوسری اہم وجہ کراچی کے کچھ امتحانی مراکز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے جاری ہیں، جو 8 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔ انہی مراکز میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی ہونے ہیں، اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بورڈ کی جناب سے تمام طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخ کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی مزید معلومات کیلئے انٹر بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk، فیس بک پیج BIEKarachi، اور انسٹاگرام اکاؤنٹ bie_karachi سے تصدیق کرسکتے ہیں۔



