
یہ فلم عیدالاضحی 2025 پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کی کہانی وسے چوہدری نے لکھی ہے۔ اس فلم میں ماہِرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا ہو گے۔
یہ بھی پڑھیں:2025 کے تین بڑے پاکستانی ڈرامے، جن کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار
ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "لو گُرو" کا بجٹ 28 کروڑ روپے ہے، پاکستانی فلموں کے بجٹ کا موازنہ بالی ووڈ یا ہالی ووڈ سے نہیں کیا جا سکتا، لیکن فلم کی کوالٹی کو دیکھ کر لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی پروڈکشن ہے، چاہے بجٹ 30 کروڑ ہی کیوں نہ ہو۔
فلم ایک خود ساختہ لو گُرو کی زندگی پر مبنی ہے، جو لندن میں ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے ساتھ الجھ جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔
ہمایوں سعید اور ماہِرہ خان اس وقت امریکہ میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر اور اسٹار کاسٹ کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے اور اس کی کامیابی کے لیے بڑی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔