
ان کے انتقال کی خبر ان کی چھوٹی بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے دی۔ رحمہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے فیز 5، لاہور میں ادا کر دی گئی۔
حمیرا عابد علی جنہیں شوبز دنیا میں حمیرا چوہدری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے یادگار ڈراموں میں نیل پالش، کنکر، جب وی ویڈ، سمی اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور باوقار شخصیت سے انڈسٹری مین ایک الگ مقام بنایا۔
مشہور مصنف کمال پاشا خالقِ حقیقی سے جا ملے
خیال رہے کہ حمیرا کی شادی 1973 میں لیجنڈری اداکار عابد علی سے ہوئی تھی۔ ان کی ملاقات مشہور ڈرامہ سیریل جھوک سیال کی ریکارڈنگ کے دوران ہوئی، تاہم یہ ازدواجی رشتہ 2006 میں طلاق پر ختم ہو گیا۔ ان کے تین بیٹیاں ایمان علی، رحمہ علی اور مریم علی ہیں، جن میں ایمان اور رحمہ شوبز انڈسٹری میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کے فن، خدمات اور خاندانی کردار کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔



