
مقبول ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ دونوں میاں بیوی سوشل میڈیا پر جوڑی کے طور پر جانے جاتے تھے اور اکثر ساتھ ویڈیوز بناتے نظر آتے تھے۔
واضح رہے کہ یہ افسوسنال واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، تاہم اس کا انکشاف پیر کے روز اس وقت ہوا جب اہلِ محلہ کو گھر سے بدبو آنے لگی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دروازہ بند تھا، اندر داخل ہو کر دیکھا تو آیت مریم کی لاش سڑتی ہوئی ملی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق آیت مریم کی یہ دوسری شادی تھی، ان کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے۔ مقتولہ کی بہن نے بتایا کہ آیت مریم کو شوہر کی جانب سے مسلسل مار پیٹ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، جنہیں وہ سنجیدگی سے لیتی تھیں اور کئی بار شکایت بھی کر چکی تھیں۔
ملزم سعد واردات کے بعد فرار ہو گیا، اور اس کا فون بھی بند تھا، تاہم پولیس نے مسلسل چھاپے مار کر بالآخر اسے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں سعد نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



