گلوکار جواد احمد اور 4 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

گلوکار جواد احمد بجلی چوری معاملے پر لیسکو حکام کی ٹیم سے جھگڑتے ہوئے
January, 18 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) تھانہ نواب ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد سمیت ان کے 4 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لیسکو ٹیم نے جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا توصارف نے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا اس دوران جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے اور مزاحمت کے دوران لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹر چھین کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میٹر کی ٹیمپرنگ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا اور سرکاری کام میں مداخلت کی گئی۔ اس دوران لیسکو کے 2 ملازمین زخمی بھی ہو گئے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025