سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price in Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونا کم ہو کر 5144 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2410 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور فی تولہ چاندی 194 روپے کم ہو کر 8810 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس شیڈول کی فراہمی میں تبدیلی کا اعلان

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہو کر 5172 ڈالر تک آ گیا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہو گیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت میں 8573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 9004 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ضرور پڑھیں