سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
gold prices
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) منگل کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 4لاکھ 50ہزار8سو62 روپے پر آ گئی،10 گرام سونے کی قیمت بھی3ہزار4سو 29روپے کم ہو کر3 لاکھ 86ہزار5 سو41 روپے رہ گئی، یہ اعداد و شمار آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے جاری کیے۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت26سو روپے اضافے کے بعد4 لاکھ54 ہزار8سو 62روپے تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمتوں میں40 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت4 ہزار2 سو85ڈالر فی اونس رہی جس میں20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 6 ہزار5سو 32 روپے پر برقرار رہی جو اس کی نئی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے اور یہ سونے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔